Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک دن میں چار ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب

جمعے کو کورونا کے ایک ہزار 686 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں  جمعے کو کورونا کے ایک ہزار 686 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 905 تک پہنچ گئی ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ کورونا کیسز میں مسلسل نمایاں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ صحت یاب افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے 4 ہزار 460 افراد صحت یاب ہوئے جب کہ اس وبائی مرض سے 2 لاکھ 35 ہزار 658 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 37 ہزار 381 ہیں جس میں دو ہزار 866 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز کورونا سسے مزید 24 اموات ہوئی ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 866 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کورونا کے مریض  مکہ مکرمہ میں 178 سامنے آئے ہیں جبکہ  خمیس مشیط میں 108 ،ریاض 99، الھفوف 84، حائل 61 ، مدینہ منورہ 68 ، دمام 50،  جازان 58 ،  بریدہ 56، المبرز50 ، ابہا 45 ، جدہ 41 ، تبوک 37  اور حفر الباطن  میں 24 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

گذشتہ روز کورونا سسے مزید 24 اموات ہوئی ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

مملکت کے 28 شہروں میں کووڈ 19 کا ایک، ایک کیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ 13 شہروں میں مریضوں کی تعداد دو دو،6 شہروں میں تین تین اور6 شہروں میں کورونا وائرس کے چار چار مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ سماجی فاصلے کے اصول کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کریں کیونکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے یہ انتہائی اہم ضابطہ ہے جس پر عمل کرکے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

شیئر: