Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انصاف ملے گا‘ اداکارہ ریا چکر بورتی نے خاموشی توڑ دی

اپنے وکلا کے ذریعے  ایک وڈیو جاری کی ہے (فوٹوسوشل میڈیا)
بالی وڈ اداکارہ ریا چکربورتی جن پر اداکار سُشانت سنگھ  کے اہل خانہ نے دھوکہ دہی اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا آج جمعے کو اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
اپنے وکلا کے ذریعے جاری کردہ ایک وڈیو میں کہا کہ’ سچ غالب آئے گا‘۔
 این ڈی ٹی وی کے مطابق ریا چکربورتی نے وڈیو میں موقف اختیار کیا کہ معاملہ کورٹ میں ہے اس لیے اب تک چپ ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ’ مجھے خدا اور عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے اور یقین ہے کہ انصاف ملے گا‘۔
ریا چکربورتی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’الیکڑانک میڈیا پر میرے بارے میں خوفناک باتیں پھیلائی جا رہی ہیں لیکن یہ معاملہ عدالت میں ہے اور میں اپنے وکلا کے مشورے پر خاموش ہوں‘۔
بالی وڈ اداکارہ نے وڈیو میں ہاتھ جوڑکر روتے ہوئے کہا کہ’ سچ غالب آئے گا‘۔
یاد رہے کہ 28 سالہ بالی وڈ اداکارہ سشانت سنگھ کی موت کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہیں۔ 
انڈین خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سُشانت سنگھ کی ہلاکت کے بعد ان کے والد نے ان کی دوست ریا چکربورتی کے خلاف ایف آئی آر انڈیا کی ریاست بہار کے شہر پٹنا میں درج کروائی جس کے بعد بہار پولیس نے ممبئی میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔
واضح رہے کہ سُشانت سنگھ راجپوت جون 14 کو ممبئی کے علاقے باندرا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی۔

بالی وڈ اداکارہ سشانت سنگھ کی موت کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہیں۔ 

سُشانت سنگھ کی موت کے ایک دن بعد بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک دو منٹ کی ویڈیو میں سُشانت سنگھ کی تعریف کی اور الزام لگایا کہ وہ انڈین فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کا نشانہ بنے۔
سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کیس میں کنگنا رناوت کو ممبئی پولیس نے سمن جاری کیے ہیں جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کیس میں پولیس کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔ ان کے بعد ہدایتکار مہیش بھٹ کو بھی بیان کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

شیئر: