Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرس ووکس: ’بالکل فکر نہیں ہے‘

کرس ووکس نے کہا کہ ’پاکستانی ٹیم کے ساتھ مقابلہ ہمیشہ سخت رہا ہے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
انگلینڈ کے کھلاڑی کرس ووکس نے کہا ہے کہ وہ بدھ کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں کسی بھی ہائی پروفائل کھلاڑی کی طرح کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ اینڈیز کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں اپنی تباہ کن گیند بازی سے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
کرس ووکس نے اولڈ ٹریفرڈ سٹیڈیم میں ہونے والے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں 50 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی اسی میدان میں کھیلی جائے گی۔
انگلینڈ کے پاکستان کے ساتھ پہلے میچ میں اٹیک بولرز کے انتخاب کے لیے مقابلہ سخت ہے۔
کرس ووکس نے پیر کو میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اس بات کی بالکل فکر نہیں ہے کہ میں توجہ کا مرکز ہوں گا یا نہیں۔ میں میدان میں جا کر انگلینڈ کے لیے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں۔‘
ووکس، جنہوں نے مجموعی طور پر 35 ٹیسٹ میچوں میں 106 وکٹیں حاصل کی ہیں، کا کہنا ہے کہ ’انگلینڈ میں میرے کھیل کے اعداد و شمار بہت اچھے ہیں۔ 31 برس کی عمر میں جمی اینڈرسن اور سٹوارٹ براڈ کی طرح 500 وکٹیں تو نہیں لی ہیں لیکن میں انفرادی طور پر زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینے کی کوشش کروں گا۔‘

ووکس کے مطابق پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شمولیت کے لیے انہوں نے کافی بہتر کھیل پیش کیا (فوٹو: اے ایف پی)

ان کا کہنا کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شمولیت کے لیے انہوں نے کافی بہتر کھیل پیش کیا ہے۔
کرس ووکس نے کہا کہ ’پاکستانی ٹیم کے ساتھ مقابلہ ہمیشہ سخت رہا ہے۔ وہ تجربہ کار ہے اور اس کے پاس ہمیشہ کی طرح نوجوان کھلاڑی ہیں۔‘

شیئر: