Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ بیروت : شاہ سلمان امدادی سینٹر کے اقدامات قابل قدر ہیں، ڈاکٹر الربیعہ

سعودی عرب ہمیشہ اپنے برادر اور دوست ممالک کے ساتھ کھڑا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے سانحہ بیروت پر امداد فراہم کیے جانے کے احکامات پرایوان شاہی کے مشیر اورامدادی مرکز کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بیروت کی بندرگاہ پرتباہ کن دھماکہ جس میں متعدد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ اس سانحہ پر سعودی عرب کی اعلی قیادت کی جانب سے لبنانی عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرلبنانی عوام کے لیے ہرطرح کی امداد فراہم کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔
اس حوالے سے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ عبدالعزیز الربیعہ نے مزید کہا سعودی عرب ہمیشہ اپنے برادر اور دوست ممالک کی مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ  ہوتا ہے ۔
شاہ سلمان امدادی مرکز سانحہ بیروت کے حوالے سے ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔ ہم سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
واضح رہے منگل کو بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے تباہ کن دھماکے کے نتیجے میں 135 افراد ہلاک جبکہ 5 ہزار سے زائد زحمی ہوئے جبکہ متاثرہ مقام سے ایک کلو میٹردائرے میں عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جن میں 3 ہسپتال بھی شامل ہیں جو مکمل طور پرتباہ ہو گئے۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے بیروت دھماکے کے بعد لبنانی عوام کی مدد کے لیے طبی ٹیمیں روانہ کردی گئی تھی جنہوں نے فوری طور پر امدادی مہم کا آغاز کردیا۔
 

شیئر: