Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : کورونا کے 239 کیسز کی تصدیق

سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کیاجائے(فوٹو گلف ٹوڈے)
امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 239 کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس وبائی مرض سے 230 افراد ایک ہی دن میں صحتیاب ہوئے۔ 
کورونا وائرس کے حوالے سے وزارت صحت کی آگاہی مہم جاری ہے اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ریاست کے طول و عرض میں کووڈ 19 کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں تاکہ اس مرض میں مبتلا افراد کی بروقت تشخیص ہو سکے۔

کووڈ 19 پازیٹو کیسز کی مجموعی تعداد 62 ہزار 300 ہو چکی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

اماراتی اخبار ’البیان‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے 63 ہزار 792 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 239 افراد میں کورونا پازیٹو آیا ہے۔ 
جن افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے انہیں آئسولیشن اختیار کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ ان سے دیگر افراد بھی متاثر نہ ہوں ۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک کووڈ 19 پازیٹو کیسز کی مجموعی تعداد 62 ہزار 300 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وبائی مرض سے 56 ہزار 245 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ 

وبائی مرض سے 230 افراد ایک ہی دن میں صحتیاب ہوئے۔ (فوٹو عرب نیوز)

اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے لازمی ہے کہ سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کیاجائے تاکہ اس وائرس سے خود اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھا جاسکے۔
 

شیئر: