Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: کورونا کے دوران شادیاں اور طلاقیں

چھ ماہ کے دوران 2354 شادیوں کا اندراج ہوا ہے۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
دبئی میں محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ  کے دوران دو ہزار 354 شادیوں کا اندراج ہوا ہے۔
نکاح کا سب سے زیادہ اندراج فروری میں ہوا جس کے دوران  327 افراد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اپریل میں صرف 26 شادیاں ہوئیں۔ اس ماہ شادیوں کی شرح سب سے کم پائی گئی۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں نئے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران بھی نکاح کا اندراج جاری رہا ہے۔ 
دبئی کی عدالتوں سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق 2020 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 810 اماراتی جوڑوں نے شادیاں کی ہیں۔ جہاں تک اماراتی شوہر اور غیراماراتی دلہن کا تعلق ہے تو 414 نکاح ہوئے ان کا تناسب  17.6 فیصد ہے۔

سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 466 طلاقیں ہوئیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

غیرملکیوں میں شادیوں کی تعداد ایک ہزار 130ریکارڈ کی گئی۔ جو کہ کل نکاح ناموں کا 48 فیصد ہیں۔ 
سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران  466 طلاقیں ہوئیں۔ اپریل اور مئی کے دوران کوئی طلاق نہیں ہوئی۔
محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ دبئی کے باشندوں کی کل تعداد 33 لاکھ 94 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔
2019 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران آبادی 32 لاکھ  72 ہزار تھی۔ اس دوران ایک لاکھ 22 ہزار یعنی 3.73 فیصد کا اضافہ ہوا۔

شیئر: