Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف انڈین شاعر راحت اندوری چل بسے

راحت اندوری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ فوٹو ٹوئٹر
اردو زبان کے معروف شاعر اور بالی وڈ فلموں کے گیت نگار راحت اندوری انڈیا کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔
انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق راحت اندوری انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے اروبندو ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا کوررونا ٹیسٹ مثبت آنے کے ایک دن بعد منگل کو انتقال ہو گیا۔
ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر وینوس بھنڈاری کے مطابق راحت اندوری نمونیا کا شکار تھے اور منگل کی صبح انہیں دو مرتبہ دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔

 

ڈاکٹر وینوس کا کہنا تھا کہ راحت اندوری کو اتوار کے روز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ کرنے پر مثبت آیا، جس کے ایک روز بعد ہی وہ انتقال کر گئے۔
شاعر راحت اندوری نے منگل کی صبح ہی اپنی صحت کے حوالے سے ٹویٹ کی تھی اور اپنے مداحوں سے صحت یابی کی دعا کرنے کی اپیل کی تھی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کیے جانے والے انڈیا کے مشہور شاعر نے غزلوں کے علاوہ بالی وڈ کی فلموں کے لیے متعدد گیت بھی لکھے۔
بالی وڈ کی مشہور فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور دیگر فلموں کے گیت بھی راحت اندوری نے ہی قلم بند کیے تھے۔
 

شیئر: