Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب اداکار ایچ ایس وائے، ' اچھا ہی کریں گے‘

حسن شہریار ’ٹونائٹ وِد ایچ ایس وائے‘ کی میزبانی بھی کر رہے ہیں (تصویر : انسٹاگرام)
پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی اگر بات کی جائے تو حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) کا شمار ملک کے مشہور اور بہترین ڈیزائنرز میں کیا جا تا ہے ان کے بنائے گئے ملبوسات نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بے حد پسند کیے جاتے ہیں۔
ایچ ایس وائے نہ صرف اچھے کپڑے ڈایزئن کرتے ہیں بلکہ وہ ایک اچھے ٹی وی میربان بھی ثابت ہو چکے ہیں۔
حسن شہریار یاسین اب ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے ہاتھ میں ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ کا سکرپٹ پکڑا ہوا ہے۔
انہوں نے انسٹاگرام میں شیئر کی جانے والی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ’وہ بہت پر جوش ہیں یہ اعلان کرنے کے لیے کہ وہ ٹی وی پر اداکاری کا آغاز کرنے والے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Hassan Sheheryar Yasin (@hassanhsy) on

سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر ایچ ایس وائے کو نئی شروعات کے لیے دعائیں دیں انسٹاگرام صارف عفرا  شاہد نے لکھا کہ ’ گو حسن! آپ ہمیشہ کی طرح اچھا ہی کریں گے‘

ہیمی سید کا کہنا تھا کہ ’یہ تو واقعی بڑی خبر ہے۔‘

انجم شہزاد کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں حسن شہریار یاسین اداکارہ مایا علی کے ساتھ دکھائی دیں گے۔
حسن شہریار یاسین نے 2000 میں ایچ ایس وائے کے نام سے برائیڈل اور فارمل ملبوسات پر مبنی فیشن برانڈ لانچ کیا تھا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے نجی ٹی وی چینل ہم ٹی کے شو ’ٹونائٹ وِد ایچ ایس وائے‘ کی میزبانی بھی کی تھی، یہ شو 5 سیزنز پر مشتمل تھا اور اب ان کا یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ لائیو ود ایچ ایس وائے کے نام سے شو کی میزبانی کررہے ہیں۔
ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے کہ حسن شہر یار یاسین اچھی میزبانی کے بعد اچھی اداکاری سے لوگوں کا دل جیت پانے میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔

شیئر: