Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں ڈینٹل ڈاکٹر کا بیدردی سے قتل

یمن کی البیضا گورنری میں القاعدہ کے جنگجووں نے ایک ڈاکٹر کو سرعام پھانسی پر لٹکا دیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا  ہے کہ القاعدہ کے جنگجووں‌ نے ڈینٹل ڈاکٹر مطہرمحمد سیف الیوسفی کو تنظیم کے خلاف جاسوسی کے الزام میں پکڑ رکھا تھا۔

حوثیوں کی بغاوت کے بعد شدت پسندوں کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)

40 سالہ مقتول ڈاکٹر الیوسفی کا تعلق تعز گورنری سے بتایا جاتا ہے۔ الیوسفی البیضا میں دانتوں کے ڈاکٹر تھے اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔
القاعدہ عناصر کی جانب سے ڈاکٹر کو البیضا گورنری کے الصومعہ ڈائریکٹوریٹ میں پھانسی دینے کے بعد اس کی لاش ایک دیوار کے ساتھ لٹکا دی گئی۔
یمن میں حوثیوں کی جانب سے بغاوت کے بعد القاعدہ اور دوسرے شدت پسند عناصر کو اپنی کارروائیاں آگے بڑھانے کا موقع مل رہا ہے۔

شیئر: