Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیروت میں متاثرین کے لیے امداد جاری

کے ایس ریلیف ٹیمیں علاج معالجے کے لئے بھی سرگرم عمل ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
کنگ  سلمان ہیومینیٹری ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف)  لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھےہوئے ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کنگ سلمان سینٹر کی جانب سے 447 متاثرہ خاندانوں میں کھانے پینے کی  مختلف اشیاء کے پیکٹس تقسیم کئے گئے۔

​یہ امداد  لبنانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عملی نمونہ ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

بیروت میں ہوئے 4 اگست کے دھماکے کے بعد شہرکے بڑے علاقے تباہ ہوگئے جن میں بندرگاہ پر موجود اناج کے گودام اور دیگر سہولیات فراہم کرنے والا اہم انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے اس دھماکے کے بعد دنیا  بھرکے ممالک لبنان کی مدد کے لئے پہنچ گئے ہیں۔
لبنان کو انسانی ہمدردی کے طور پر  فوری  امداد فراہم کرنے کے لئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر  امدادی  فضائی پل بھی قائم کیا گیا۔

کاروباری حضرات نے بھی مدد کے لئے آمدنی کا کچھ حصہ پیش کیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

بیروت میں سعودی سفارت خانہ  اور لبنان میں کنگ سلمان  ریلیف برانچ کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ انسانی ضروریات کی جائزہ رپورٹ کی بنیاد پر یہ امداد فراہم کی جارہی ہے۔
دھماکے کے متاثرین کے علاج معالجے  کے لئے لبنان میں کے ایس ریلیف ٹیمیں بھی سرگرم عمل ہیں۔

کے ایس ریلیف سینٹر واحد ادارہ ہےجو رفاہیعطیات وصول کر سکتاہے۔(فوٹو عرب نیوز)

لبنانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سعودی عرب کی کوششوں میں توسیع کے طور پر یہ عمل سامنے آیا ہے۔
سعودی عرب میں کاروبار حضرات اور دیگر عوام  بھی کے ایس ریلیف کے ذریعہ فراخدلی سے اس امداد میں حصہ ڈال رہے۔

بیروت کی بندرگاہ پر دھماکے سے وہاں موجود اناج کے گودام تباہ ہو گئے تھے(فوٹو عرب نیوز)

واضح رہے کہ کنگ  سلمان ہیومینیٹری ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) واحد ادارہ ہے جسے سعودی عرب کے اندر  کسی بھی قسم کے رفاہی عطیات وصول کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
سعودی عرب میں متعدد کاروباری حضرات نے بیرو ت میں بحالی کی کوششوں میں مدد کے لئے اپنی آمدنی کا کچھ حصہ پیش کیا ہے۔

شیئر: