Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں بدھ سے چار دن تک بارش متوقع

بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ، جازان اور نجران میں بھی رہے گا۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ  19 اگست سے ہفتے تک سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اخبار 24 نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ عسیر ریجن میں ابہا ، خمیس مشیط، النماص، بیشہ، بلقرن، سراۃ عبیدۃ، ظہران الجنوب، الحرجہ، محایل، بارق، المجاردۃ اور البرک کمشنریاں بارش سے متاثر ہوں گی جبکہ الباحہ ریجن میں 8 کمشنریوں میں بارش کا سماں رہے گا۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق چار روزہ بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ، جازان اور نجران میں بھی رہے گا۔

بارش کے ساتھ تیز گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی( فوٹو عاجل)

اس سے جازان کی کمشنریاں خاص طور پر متاثر ہوں گی- علاوہ ازیں طائف، مکہ مکرمہ  شہر، مکہ کی متعدد کمشنریاں بارش کی زد میں ہوں گی۔
بیان میں کہا گیا کہ بارش کے ساتھ تیز گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی- ہوا کی فی گھنٹہ رفتار 45 کلو میٹر تک ہوگی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق منگل کو جازان کی 9 کمشنریوں، باحہ میں مختلف مقامات، ربع الخالی، مغربی نجران اور عسیر میں منگل کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوتی رہی۔
جازان میں رات 8 بجے تک بارش ہوئیہے۔ اس سے قبل گرد آلود ہوائیں بھی چل رہی تھیں۔ مکہ مکرمہ، قنفذہ اللیث، جدہ اور رابغ میں دن بھر گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں۔ شام سات بجے تک یہ سلسلہ جاری رہا- ساحلی علاقوں کا حال بھی یہی رہا۔ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ بیشتر مقامات سے درمیانے درجے کی بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ 
یمن، متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان کے کئی علاقوں سے بھی بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ محکمہ شہری دفاع نے سب لوگوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 

شیئر: