Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بستیوں کی تعمیر کی اسرائیلی پالیسی ناجائز ہے: سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ نے جرمنی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ہے (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب نے کہا ہے کہ ریاض فلسطین اور اسرائیل کے درمیان عرب امن معاہدے کے تحت امن کا پابند ہے۔
عرب نیوز کے مطابق گزشتہ جمعرات کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا یہ بیان جرمنی کے شہر برلن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سامنے آیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ 'سعودی عرب بستیوں کی تعمیر اور الحاق کی  یکطرفہ اسرائیلی پالیسیوں کو ناجائز اور دو ریاستی حل کے لیے نقصان دہ سمجھتا ہے۔'
سعودی وزیر خارجہ نے جرمنی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ 'اسرائیل کے یکطرفہ اقدامات فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن کے مواقع میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔‘

سعودی وزیر خارجہ نے اپنے جرمن ہم منصب سے ملاقات کی ہے ( فوٹو ٹوئٹر وزارت خارجہ)

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ’اپنے جرمن ہم منصب سے ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایران حوثیوں کو اسلحہ سے لیس کر رہا ہے۔‘
شہزادہ فیصل بن فرحان کا لیبیا کے بحران کے خوالے سے کہنا تھا کہ ’سعودی عرب لیبیا کے بحران کے حل کے لیے برلن کانفرنس کے مقرر کردہ اصولوں اور قاہرہ امن منصوبے کا حامی ہے۔‘

شیئر: