Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور ہائیکورٹ کے جج کے پلاٹ پر قبضہ، مقدمہ درج

جسٹس سرفراز ڈوگر کے پلاٹ پر قبضے کا مقدمہ ملتان کینٹ پولیس نے درج کیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس سرفراز ڈوگر کے پلاٹ پر قبضے کے الزام میں ملتان پولیس نے نو سے زیادہ ملزمان کے خلاف فراڈ، دھوکہ دہی اور قبضے کا مقدمہ درج کیا ہے۔
ملتان کینٹ پولیس نے ہائی  کورٹ کے جج کے پلاٹ پر قبضے کا مقدمہ درج کیا ہے۔
لاہور ہائی کور ٹ کے جج کے پلاٹ پر قبضے کا مقدمہ ملتان بینچ کی رجسٹری کے ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ محمد شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں ملزم شفیع پہلوان، شمائلہ اکرم سمیت دیگر کئی افراد نامزد ہیں۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر کا ویسٹرن فورٹ کینال ہاؤسنگ سوسائٹی میں 13  مرلے کا پلاٹ ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے 164 نمبر پلاٹ کے جعلی کاغذات تیار کر کے 64 نمبر پلاٹ پر تعمیرات شروع کیں جبکہ سوسائٹی کے فیز میں 164 پلاٹ موجود ہی نہیں۔
مقدمے کے مدعی نے بتایا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ  کا عملہ جب پلاٹ کا جائزہ لینے پہنچا تو ملزمان نے انہیں زدوکوب کیا اور ان پر پتھراؤ کیا، عملے نے گاڑیوں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔
مدعی کے مطابق سردار سرفراز ڈوگر نے پلاٹ سنہ 2012 میں خریدا تھا۔

شیئر: