Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں آٹھ لاکھ

دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ29 لاکھ 75 ہزار 117 ہوگئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا میں سنیچر کو کورونا کے ریکارڈ 69 ہزار 878 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ انڈیا میں کورونا متاثرین کی تعداد تیس لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گذشتہ چار دنوں سے مسلسل انڈیا میں روزانہ 60 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کئ تعداد آٹھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد انڈیا میں حکام پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کی جائے۔  
انڈیا کے مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورنا متاثرین کی تعداد 29       لاکھ 80 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 55 ہزار 794 ہے۔
مغربی انڈیا خصوصا ممبئی میں گنیش کا 11 روزہ  تہوار بڑے بڑے اجتماعات کے ساتھ منائی جاتی ہے۔
ممبئی میں آج کل روزانہ کیسز کی اوسط تعداد ایک ہزار سے زائد ہے اور اب تک ایک لاکھ 34 ہزار افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا پر قابو پانے کیے لیے لیے جانے والے اقدامات کا اثر گنیش کے 11 روزہ تہوار پر بھی ہوگا۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دو کروڑ 29 لاکھ  75 ہزار 117 ہوگئی ہے۔  دنیا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد آٹھ لاکھ ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ لاکھ ہوگئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

وبا سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ میں اب تک سامنے آنے والے کورونا کے مریضوں کی تعداد 56 لاکھ 24 ہزار 721 ہے۔ امریکہ میں اب تک ایک لاکھ 75 ہزار 416 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
برازیل کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اس وبا کے مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 32 ہزار 330 ہوگئی ہے۔ برازیل میں اب تک ایک لاکھ 13 ہزار 358 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

شیئر: