Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف ڈیم میں ڈوبنے والے دو افراد کی لاشیں برآمد

لاشوں کی موجود گی کا اندازہ ڈیم کے کنارے پڑے کپڑوں سے لگایا گیاأ(فوٹو 24 نیوز)
سعودی شہری دفاع کی ریسکیو ٹیموں نے طائف کی وادی صاب میں موجود ایک  ڈیم میں ڈوبنے والے دو افراد کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے  واس کے مطابق مکہ ریجن میں سول ڈیفنس کے ڈائریکٹوریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل محمد بن عثمان القرنی نے اتوار کو بتایا ہے کہ ہمارےغوطہ خوروں کی ٹیم نے ڈیم کی تہہ سے دو لاشیں نکالی ہیں۔

ہلال احمر اور سیکیورٹی ٹیموں نے سرچ  آپریشن میں حصہ لیا۔ (فوٹو: عرب نیوز)

سعودی 24 نیوز ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہc
متاثرین کے بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متاثرین کے بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ (فوٹو" 24 نیوز)

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہلال احمر کی ٹیموں، پولیس اور گشت پر مامور سیکیورٹی ٹیموں نے بھی اس سرچ  آپریشن میں حصہ لیا۔
طائف کے جنوب مغرب میں واقع تاریخی وادی صاب کا یہ ڈیم  پہاڑوں میں موجود کئی ڈیموں میں سے ایک ہے۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: