Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سٹوڈنٹ ویزے کے لیے انٹرویوز بحال

کورونا وائرس کی وجہ سے محدود انٹرویو کا سلسلہ شروع کیا گیا(فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے سٹوڈنٹ ویزے کےلیے درخواست دہندگان کے انٹرویو کو محدود طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
’ایف‘ ،’ایم‘ اور ’جے‘ ویزے کے حصول کے لیے موجودہ کورونا حالات کے پیش نظر ویزا حاصل کرنے کے لیے عارضی طور پر محدود پیمانے پر انٹرویو اپائنٹمنٹ کو بحال کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ سفارتخانے کے علاوہ جدہ اور ظھران میں امریکی قونصلیٹ میں کووڈ 19 کی وجہ سے انٹرویو کے پروگرام کو انتہائی محدود کیا گیا ہے تاکہ سماجی فاصلے کے اصول پر بہتر طور پر عمل کیاجاسکے۔
سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ایسے طلبا جنہیں پہلے بھی امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کا ویزہ جاری ہو چکا ہو یا جن کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں سیشن کا آغاز ہونے والا ہے انہیں ویزے کے حصول کے لیے اولیت دی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے طلبا جن کا سفر آئندہ 3 ہفتوں کے اندر ہونا ہے وہ بھی اسٹوڈنٹ ویزے کے حصول کےلیے  ’ہنگامی وقت‘  لے سکتے ہیں۔
سفارتخانے نے ایسے طلبا کو جن کے پاس متعلقہ یونیورسٹی سے ’آئی 20 ‘ منظوری ہے وہ بھی ’ایف ‘ اور ’ایم‘ ویزے کے حصول کے اہل ہوں گے۔

شیئر: