Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: بین الااقوامی پروازیں مزید معطل رہیں گی

ہنگامی حالات میں پروازیں اس پابندی سے مستثنی ہوں گی۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت داخلہ نے بین الاقوامی اور داخلی پروازوں کی معطلی میں مزید توسیع کردی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے پندرہ مارچ کو تااطلاع ثانی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب  ایک اہم بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر سعودی عرب کے صحت حکام کی ہدایت پر کورونا وائر س سے بچائو کے لے احتیاطی تدابیر کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
شاہی ہدایات کے مطابق چار اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
 ایک فیصلے کے مطابق سعودی عرب کے لیے تمام بین الاقوامی پروازایں تا اطلاع ثانی معطل رہیں گی۔ داخلی پروازوں کی معطلی  بھی تااطلاع ثانی رہے گی۔ ہنگامی حالات میں پروازیں اس پابندی سے مستثنی ہوں گی۔

بسیں،ٹیکسیاں،ٹرینیں بھی تا اطلاع ثانی بند  رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

علاوہ ازیں بسیں،ٹیکسیاں،ٹرینیں بھی تا اطلاع ثانی بند  رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر ملک میں ٹرینوں، بسوں اور ٹیکسیوں سمیت ڈومیسٹک پروازوں کو اکیس مارچ سے 14 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سے قبل بین الاقوامی پر وازوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔

شیئر: