Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پٹرول کے سابقہ نرخ برقرار

امارات میں اپریل، مئی، جون اور جولائی سے پٹرول کے نرخ مستحکم  ہیں(فوٹو دی نیشنل)
متحدہ عرب امارات میں پٹرول تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے کہا ہے کہ ستمبر میں پٹرول کے نرخ وہی ہوں گے جو اگست میں ہیں۔ 
امارات میں اپریل، مئی، جون اور جولائی سے پٹرول کے نرخ مستحکم  ہیں اور ان میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
 سپر 98  پٹرول کی فی لٹر قیمت 1.91 درہم اور  سپر 95 کی فی لٹر قیمت 1.80 درہم ہے۔

ایک لٹر ڈیزل یکم ستمبر سے 2.06 درہم میں دستیاب ہوگا۔ 

الامارات الیوم کے مطابق ایک لٹر ڈیزل یکم ستمبر سے 2.06 درہم میں دستیاب ہوگا۔ 
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت توانائی و صنعت ہر ماہ پٹرول کے نئے نرخ مقرر کرتی ہے۔ اس کا فیصلہ عالمی تیل منڈی میں نرخوں کے اتارچڑھاؤ کے تناظر میں کیا جاتا ہے۔
اوسط نرخ پر فیصلہ ہوتا ہے۔ اس میں پٹرول تقسیم کرنے والی کمپنیوں کی آپریشنل لاگت کا اضافہ کردیا جاتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ نرخوں میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔ 

شیئر: