Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں ریستوران کی عمارت گِرنے سے ہلاکتیں 29 ہوگئیں

متعدد اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
شمالی چین میں سنیچر کو ایک ریستوران کے منہدم ہونے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29  تک پہنچ ہوگئی ہے۔
چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق صوبہ شانسی میں دومنزلہ عمارت سنیچر کی صبح منہدم ہوگئی تھی۔
عمارت کے ملبے سے 57  افراد کو نکالا گیا ہے جبکہ دو درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔
چین کی سرکاری نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن اتوار کی صبح ختم ہوگیا ہے۔
چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ژنہوا نے سنیچر کو کہا تھا کہ 28 افراد کو ملبے سے نکالا گیا ہے جن میں سے سات شدید زخمی جبکہ 21 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔
سی جی ٹی این کے مطابق ریسکیو آپریشن میں سات سو افراد نے حصہ لیا۔
اس حادثے کی وجہ تو فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی تاہم چین میں عمارتیں گرنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔
عمارتیں گرنے کے حادثات کی وجہ ملک میں تیزی سے ہونے والی تعمیرات ہیں جس کے لیے بلڈرز حفاظت کے اصولوں کو اکثر نظر انداز کرتے ہیں۔

شیئر: