Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی شائقین کو سٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت

ابتدا میں ایک ہزار تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی (فوٹو: اے ایف پی)
کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد پہلی مرتبہ چینی سپر لیگ نے فٹ بال شائقین کو سنیچر کے روز ہونے والا میچ سٹیڈیم کے اندر بیٹھ کر دیکھنے کی اجازت دی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ابتدا میں ایک ہزار تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی جو چین میں فٹ بال کے کھیل کو معمول پر لانے کی طرف ایک بڑا اقدام ہے۔
چینی سپر لیگ کا آغاز وبا کی وجہ سے پانچ کی ماہ کی تاخیر سے 25 جولائی کو شوزو اور ڈالیان میں انڈور ہوا تھا۔

 

چینی فٹ بال آفیشلز نے بدھ کو شوزو حکام کے ساتھ اس حوالے سے بات چیت کی اور فٹ بال ٹیم شنگھائی ایس آئی پی جی کو پانچ سو شائقین کی اجازت دی اور اس طرح مخالف ٹیم بیجنگ گوان کو بھی اتنے ہی شائقین لانے کا کہا گیا۔
 شائقین کو لازمی طور پر ایک سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا جو یہ ثابت کرے گا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ اس کے علاوہ سٹیڈیم میں داخل ہوتے ہوئے ان کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا، انہیں ماسک لازمی پہننا ہوگا اور ایک دوسرے سے ایک میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔
بال ٹیم شنگائی ایس آئی پی جی کے کوچ وکٹر پیریرا نے جمعرات کو کہا کہ ’یقینی طور پر شائقین کے لیے یہ کھیل بہت اچھا ثابت ہونے والا ہے، اور مجھے بہت خوشی ہے کہ وہ دوبارہ سٹیڈیم میں آسکیں گے وہ ہماری فیملی ہیں۔‘

دنیا بھر میں وبا کے باوجود فٹ بال لیگز نے شائقین کے بغیر کھیل کا آغاز کر دیا ہے (فوٹو: روئٹرز)

دنیا بھر میں وبا کے باوجود فٹ بال لیگز نے شائقین کے بغیر کھیل کا آغاز کر دیا ہے لیکن وہ غور کر رہے ہیں کہ کس طرح محفوظ طریقے سے فٹ بال کے مداحوں کو سٹیڈیم میں واپس لایا جائے۔
چینی سپر لیگ کے کیلنڈر میں بال ٹیم شنگائی ایس آئی پی جی اور بیجنگ گوان بڑی ٹیمیں مانی جاتی ہیں۔ دونوں ٹیمیں پانچ میچوں میں فاتح رہی ہیں۔

شیئر: