Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابر اعظم سمرسیٹ کی جانب سے کھیلیں گے

بابراعظم کو آخری سات میچوں سمیت ناک آؤٹ مرحلے تک بھی کھیلنا ہوگا (فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی تیم کے کپتان بابراعظم ٹی 20 میچز میں تہلکہ مچانے کے لیے دوبارہ انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ میں شامل ہوں گے۔
کورونا وائرس کے سبب کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوگئی تھیں جس کے باعث متعدد کرکٹ ایونٹس بھی منسوخ ہوگئے تھے۔
پاکستان انگلینڈ سیریز سے قبل بابر اعظم نے ساؤتھ ویسٹ کلب سمرسیٹ میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی تاہم عالمی وبا کے باعث یہ سرگرمی معطل ہوگئی تھی۔
تاہم سنیچر کو انگلینڈ کاؤنٹی نے اعلان کیا کہ بابراعظم پاکستان اور انگلینڈ سیریز مکمل ہونے کے بعد ساؤتھ ویسٹ کلب سمرسیٹ میں دوبارہ شمولیت اختیار کریں گے۔
بابراعظم کو نہ صرف سمرسیٹ کے آخری سات میچوں تک دستیاب ہونا ہوگا بلکہ انہیں ناک آؤٹ میچز کے مرحلے تک بھی کھیلنا ہوگا۔
اس حوالے سے بابراعظم کا کہنا ہے کہ سب کے سامنے ہے کہ یہ سال  ہماری توقعات کے برعکس ہے، کہ ہم سب کو نیا طریقہ اپنانا تھا اور میں بے حد خوش ہوں کہ ہم نے ان حالات میں بھی کھیل کو ممکن بنایا۔ میں گیم کے ان تمام چیلنجز کو سراہتا ہوں جسے پوری دنیا نے سامنا کیا اور یہاں انگلینڈ نے بھی۔
بعد ازاں انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں سمرسیٹ میں دوبارہ شامل ہوکر اس کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہوں۔  
واضح رہے کہ بابراعظم سمرسیٹ کے ساتھ پہلے سیزن میں کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 578 رنز بنائے تھے جس کی متاثر کن ایوریج 52.54 تھی جب کہاسٹرائیک ریٹ 149.35 رہا۔
بابراعظم کی کارکردگی سے متعلق سمرسیٹ کے کرکٹ ڈائریکٹر اینڈی ہیری کا کہنا تھا کہ وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ہمارے ماحول میں شاندار کارکردگی دکھائی، ہم انہیں اپنا ہی ایک کھلاڑی سمجھتے ہیں۔

شیئر: