Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ ریجن کے خوبصورت اور منفرد علاقائی ملبوسات

الباحہ کی خواتین کا مخصوص لباس انہیں دوسرے علاقے سے ممتاز کرتا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے جنوبی مغربی علاقے الباحہ میں بچے علاقائی لباس پہنے معصومانہ مسکراہٹ سے اہل بادیہ کے سالانہ میلے میں آنے والوں کو قہوے کی پیالیاں پیش کرنے میں مصروف ہیں۔ 
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سالانہ میلے کے نگران عبداللہ الزھرانی نے بتایا کہ میلے کی انتظامیہ نے اس سال کے خصوصی حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا کہ اوپن ایئر سٹیج لگایا جائے جہاں مختلف علاقوں سے آنے والے فنکار  اپنے حب الوطنی کے جذبات سے لوگوں کو آگاہ کریں۔

سالانہ میلے میں آنے والوں کو قہوے کی پیالیاں پیش کی جاتی ہیں۔ ( فوٹو ایس پی اے)

الزھرانی نے مزید کہا کہ میلے میں شرکت کرنے والوں کے مابین مقابلوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے جس میں بچے اور بڑے شرکت کرسکتے ہیں۔ 
واضح رہے الباحہ ریجن میں عہد رفتہ سے خواتین کی زیبائش کے لیے جو اشیا استعمال ہوا کرتی تھیں آج بھی ان کا رواج خاص خاص موقعوں پر دیکھنے کو ملتا ہے۔ 

یہ لباس صدیوں سے علاقے کی پہچان ہے جو آج بھی قائم ہے۔(فوٹو ایس پی اے) 

اہل الباحہ نے اپنی روایات کو آج بھی برقرار رکھا ہے جس کے تحت خواتین اپنی والدہ  سے میراث میں وہ ملبوسات حاصل کرتی ہیں جس سے علاقے کی روایت آج بھی زندہ ہے۔ 
الباحہ کی خواتین کا مخصوص لباس انہیں دوسرے علاقے کی خواتین سے قطعی جدا اور ممتاز کرتا ہے۔ یہ لباس صدیوں سے علاقے کی پہچان ہے جو آج بھی قائم ہے۔ 
اردو نیوز کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں، اپ ڈیٹ رہیں

شیئر: