Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ٹی 20، انگلینڈ کی 5 وکٹوں سے کامیابی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج مانچسٹر میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔
196 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 20ویں اوور کی پہلی گیند پر ٹارگٹ پورا کر لیا۔
انگلینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو دونوں اوپنرز نے 66 رنز کی شراکت قائم کی۔جونی بیرسٹو 44 رنز پر شاداب کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔دوسرے اوپنر بینٹن کو بھی شاداب خان نے 20 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔مورگن 66 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔معین علی ایک رنز پر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈؓلیو آؤٹ ہوئے۔ بیلنگز صرف 10رنز ہی بنا سکے ان کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔میلان نے 54 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے 20 اوورز کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔
۔

 

محمد حفیظ نے اپنے ٹی 20 کیریئر میں 2000 رنز بھی مکمل کر لیے ہیں۔
پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو دونوں اوپنرز نے اچھا آغاز دیتے ہوئے 72 رنز بنائے۔ فخر زمان 36 رنز بنا کر عادل رشید کی گینش پر کیچ آؤٹ ہوئے۔دوسرے اوپنر کپتان بابار اعظم نے سات چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے اور عادل رشید کی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔شعیب ملک 14 رنز بنا کر شاٹ کھیلتے ہوئے جورڈن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد محمد حفیظ نے انگلینڈ کے بولرز کو بے بس کر دیا اور چار چوکے پانچ چھکے کی مدد سے 69 رنز بنائے سیم کُرن نے ان کی وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے دو جبکہ سیم کرُن اور جورڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 
سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا تھا۔ اس میچ میں 16.1 اوورز کا کھیل ہوا تھا جس میں انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے تھے۔ 
پاکستان کی جانب سےعماد وسیم اور شاداب خان نے دو دو جبکہ افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔

پاکستان ٹیم کی کپتانی ٹی 20 بیٹسمین رینکنگ میں پہلے نمبر کے کھلاڑی بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ انگلینڈ کے کپتان مورگن ہیں جو رینکنگ میں ساتویں نمبر کے بیٹسمین ہیں۔
اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی بولر شاداب خان نے انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی کو آؤٹ کرکے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں50 وکٹیں بھی مکمل کر لی ہیں۔
پاکستان اورانگلینڈ  کے درمیان ٹی 20 سیریز کا تیسرا اورآخری میچ یکم ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔
 
 

شیئر: