Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان: کورونا کے مزید 527 کیسز کی تصدیق

لبنان میں کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 183 افراد ہلاک ہوئے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
لبنان میں کورونا وائرس سے مزید 527 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
لبنانی وزارت صحت کے حوالے سے سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کا کہنا ہے کہ لبنان میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد اس وقت 19 ہزار 490 تک پہنچ چکی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار افراد کے ہلاک ہونے کے بعد لبنان میں کووڈ 19 سے اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 183 ہو گئی ہے۔
لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے 5 ہزار 592 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔
وزارت صحت کی جانب سے عوام میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کے لیے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کرنا لازمی ہے جبکہ ہاتھوں کو مسلسل صابن سے دھونا بھی انتہائی مفید ہوتا ہے۔

شیئر: