Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کے خلائی جہاز کی کامیاب لینڈنگ

خلائی جہاز کو جیوکوان سٹیلائٹ لنچ سینٹر سے جمعے کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
چین کا پہلا دوبارہ قابل استعمال خلائی جہاز دو دن مدار میں رہنے کے بعد دوبارہ لیچنگ سینٹر پر پر لینڈ کر گیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق چین کے خلائی جہاز کی پرواز ممکنہ طور پر سستے خلائی پروازیں متعارف کرانے کی طرف ایک قدم ہے۔
تاہم چینی فوج کی جانب سے چلائی جانے والی ’خفیہ‘ خلائی پروگرام کی جانب سے خلائی جہاز کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔
خلائی جہاز کو جیوکوان سٹیلائٹ لنچ سینٹر سے جمعے کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔
سرکاری میڈیا نے بھی ابھی تک خلائی جہاز کی کوئی تصویر شائع نہیں کی ہے۔
خلائی جہاز کے سائز اور شکل کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات دستیاب نہیں۔
چین نے اپنا پہلا خلاباز 2003 میں خلا میں بھیجا تھا اور اس کے بعد ایک خلائی سٹیشن بھی لانچ کر چکا ہے۔ چین خلائی روبوٹ چاند پر اتار چکا ہے جب کہ دوسرا روبوٹ مریخ سیارے کے لیے بھیج چکا ہے جو کہ رستے میں ہے۔
چین کے سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق دوبارہ قابل استعمال خلائی جہاز  جیوکوان سٹیش پر اپنے شیڈول کے مطابق لینڈ کیا۔
ایجنسی کے مطابق ’یہ پرواز چین کی دوبارہ قابل استمال خلائی جہاز کے حوالے سے تحقیق میں اہم پیش رفت ہے۔‘

شیئر: