Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین دہشت گردوں کو سزائے موت، چھ کو قید

فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔  ( فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں ریاض فوجداری کی عدالت نے جدہ میں ’ الحرازات‘ گیسٹ ہاوس  دہشتگر گروہ کے تین افراد کو موت اور چھ کو قید کی سزا سنائی ہے۔
یہ ابتدائی فیصلہ ہے- اس کے خلاف اپیل کی جاسکتی ہے۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق تین سعودی شہریوں کو جو گروپ میں شامل تھےموت کی سزا سنائی گئی جبکہ ایک سعودی کو پچیس برس، دوسرے کو پچیس برس، تیسرے کو تیرہ، چوتھے کو پندرہ اور پانچویں کو پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔یہ  سب سعودی ہیں۔
ایک عرب شہری کو 16 برس کی سزا سنائی گئی۔ سزا کاٹنے کے بعد اسے مملکت سے بےدخلی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ 
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ  5 جولائی 2016 کو مسجد نبوی کے باپر دہشتگردانہ حملہ کرنے والے گروہ سے تعلق ثابت ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ 5 جولائی 2016 کو ایک خودکش حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکہ کرکے ہلاک کرلیا تھا جب سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے مسجد نبوی میں گھسنے سے روکا تھا۔
خودکش حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔ خودکش حملہ آور کو دھماکہ خیز بیلٹ اسی گروہ نے فراہم کی تھی۔ 
تحقیقات سے ثابت ہوا کہ الحرازات دہشتگرد گروہ جدہ کے ڈاکٹر سلیمان فقیہ ہسپتال کی پارکنگ میں دہشتگردانہ حملے میں بھی ملوث تھا۔ اسی گروہ نے اس خودکش حملہ آور کو دھماکہ خیز بیلٹ فراہم کی تھی جس نے پکڑے جانے کے ڈر سے سیکیورٹی اہلکاروں کو دیکھ کر خودکش دھماکہ کیا تھا- 

مسجد نبوی کے باپر دہشتگردانہ حملہ کرنے والے گروہ سے تعلق ثابت ہوگیا۔(فوٹو سبق)

العربیہ نیٹ کے مطابق فوجداری عدالت نے فیصلے میں کہا کہ دہشتگرد داعش تنظیم کے حامی ہیں۔ انہوں نے  جدہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل اور سیکیورٹی فورس کے دفاتر پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔  
تحقیقات، سائنٹفک معائنہ جات اور الحرازات میں گروہ کے اڈے سے حاصل ریکارڈ سے ثابت ہوگیا کہ  دہشتگردوں نے اپنے ایک ساتھی کو اس وقت قتل کردیا تھا جب انہیں اس پر شبہ ہوگیا تھا کہ وہ خود کو پولیس کے حوالے کرنے جارہا ہے۔ داعش کے قائدین نے انہیں حکم دیا تھا کہ مشکوک ساتھی کو ہلاک کردیا جائے اور سائنلسر والے پستول سے فائرنگ کی جائے۔
 دہشتگردوں نے الحرازات محلے میں واقع پرانے طرز کے مکان میں جو ان کا تھا تھا مشکوک ساتھی کے ساتھ جھگڑے کا بہانہ کیا اور اسے قتل کردیا۔ لاش مکان میں پڑی رہی- بعد ازاں اسے قالین میں لپیٹ کر الحرازات گیسٹ ہاؤس منتقل کرکے گڑھے میں ڈال کر گڑھا بھر دیا۔
سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جدہ میں الحرازات دہشتگرد گروہ میں شامل افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ یہ وہ گروہ ہے جس نے مسجد نبوی پر حملہ کیا تھا- یہ 46 افراد پر مشتمل ہے۔
ان میں سے  32 سعودی اور 14 غیرملکی ہیں۔ غیرملکیوں کا تعلق پاکستان، یمنِ، افغانستان، مصر، اردن اور سوڈان سے ہے۔ ان سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے پوچھ گچھ جاری ہے۔ 

شیئر: