Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات برقرار ہیں‘

سعودی عرب نے جب بھی ضرورت پڑی ہماری مدد کی ہے(فوٹو پی آئی ڈی)
پاکستان کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب، پاکستان کا قریب ترین دوست ملک ہے۔ ہمارے ماضی میں اور موجودہ وقت میں سعودی عرب کے سا تھ جو تعلقات ہیں وہ عالیشان ہیں‘۔
’سعودی عرب نے جب بھی ضرورت پڑی ہماری مدد کی ہے اور ہم نے بھی ہمیشہ ان کے ساتھ چلنے کا جو طریقہ کار ہے اس کو اپنا یا ہوا ہے‘۔
پیر کو کراچی میں سٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور سعودی عرب دونوں بڑے اور اہم ملک ہیں اور اچھے تعلقات ہیں۔ اکنامک ریلیشن شپ بھی ہرطرح سے برقرار ہے اور اس میں کوئی کمی بیشی نہیں ہونے جارہی ہے‘۔
حفیظ شیخ نے مزید کہا کہ جس وقت تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی مک میں بحرانی کیفیت تھی۔ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس جنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت عالمی مالیاتی ادارے کے پاس اس لیے گئی کہ اقتصادی بحران تھا۔ کرنٹ اکاونٹ ڈیفیسٹ ملک کی تاریخ کا سب سے زیادہ تھا۔ پچھلی حکومت میں ایکسپورٹ بڑھنے کی رفتار صفر سے کم تھی۔ جب ہم ڈالر نہیں کمائیں گے تو لوگوں کی زندگی کیسے بہتر ہوگی۔
مشیرخزانہ نے مزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں۔ سٹاک مارکیٹ کی پرفارمنس ساری دنیا کو متاثر کرتی ہے۔اس وقت پرفارمنس کے لحاظ سے پاکستان سٹاک مارکیٹ دنیا کی چوتھی اور ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ میں سمجھتا ہوں سٹاک مارکیٹ کی اس پرفارمنس پر سب کو ناز ہو نا چاہیے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ دنیا میں چوتھے اور ایشیا میں پہلے نمبر پر ہے۔(فوٹو پی آئی ڈی)

انہوں نے مزید کہا کہ اکنامک مسائل کا سب کو علم ہے۔لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اس کے پاس ذرائع ہیں ۔ اتنے لائق اور محنتی لوگ ہیں۔ماضی میں زبردست پرفارمنس رہی ہے اب اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔
’حکومت کا کام اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کرپش میں کمی ہو اور رولز کو فالو کیا جائے۔ لوگ اپنے مفادات کے بجائے ملک کے مفاد میں سوچیں‘۔

شیئر: