Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیروت کی بندرگاہ میں پھر آگ لگ گئی

ایک عینی شاہد بتایا کہ انہوں نے پورٹ کے دھماکوں سے تباہ علاقے میں آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھا۔ (فوٹو: روئٹرز)
لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فوج کے ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہی لگ رہا ہے کہ پورٹ کے علاقے میں کوکنگ آئل نے آگ پکڑی اور پھر یہ ٹائروں کے سٹورز تک پہنچی۔
آگ بجھانے والا عملہ زمین پر آگ بجھانے میں مصروف تھا اور فوج کے ہیلی کاپٹروں نے بھی آگ پر پانی پھینکا۔

 

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی ’این این اے‘ کے مطابق بیروت کے گورنر مروان عبود نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ان سے آگ کے قریب نہ جانے اپیل کی۔
بیروت فائر بریگیڈ کے فرسٹ لیفٹیننٹ مشیل المور نے عرب نیوز کو تصدیق کی کہ آگ بندرگاہ کے ڈیوٹی فری ایریا میں لگی جہاں تیل اور ٹائروں کو رکھا گیا ہے۔
المور نے کہا کہ ’ہمیں ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی لیکن ہماری ترجیع یہ ہے کہ جلد سے جلد آگ پر قابو پایا جائے۔‘
رواں سال چار اگست کو ہونے والے تباہ کن دھماکوں میں 190 سے زائد ہلاک اور چھ ہزار 500 افراد سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
دھماکوں کے ایک مہینے بعد ہی بیروت میں آگ لگنے کی وجہ بیروت کے رہائشی خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔

شیئر: