Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالینڈ عراق میں مارے جانے والوں کے ورثا کو معاوضہ دے گا

’انسانی بنیادوں پر معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘(فائل فوٹو: اے ایف پی)
ہالینڈ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ 2015 میں عراق میں شدت پسند گروپ داعش پر کیے گئے فضائی حملے میں مارے جانے والے عام شہریوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق ستمبر 2015 میں موصل میں ہونے والے فضائی حملے میں باسم رازو کی بیوی، بھائی، بیٹی اور بھانجے ہلاک ہوگئے تھے  اور انہیں تقریباً 10 لاکھ یوروز ادا کیے جائیں گے۔
وزیر دفاع آنک بیجلیولڈ کی جانب سے منگل کو پارلیمنٹ کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’انسانی بنیادوں پر معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘

 

ان کا کہنا تھا کہ وزارت رازو کو  معاوضہ دینا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رقم کی ادائیگی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ نیدرلینڈز نے اس حادثے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے کیونکہ ’طاقت کا غیر قانونی استعمال نہیں کیا گیا۔
ڈچ فوج نے کہا تھا کہ اس نے ایک گھر میں داعش کی موجودگی کی اطلاع پر بمباری کی تھی لیکن بعد میں پتہ چلا اطلاع درست نہیں تھی۔
اس کے علاوہ درجنوں عراقی ہویجا میں ہونے والے ایک دوسری فضائی کارروائی میں مارے جانے والے 70 افراد کے لیے بھی نیدرلینڈز سے معاوضے کے طلب گار ہیں۔

شیئر: