Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی صدر عراق، افغانستان سے مزید فوجیوں کے انخلا کا اعلان کریں گے

امریکی حکام کے مطابق افغانستان میں بھی امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کی جائے گی (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو عراق سے مزید امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ بات امریکی انتظامیہ ایک سینیئر اہلکار نے منگل کو رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
امریکی حکام کے مطابق عراق میں فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں بھی امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔

 

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ کو ایک رپورٹ سامنے آنے کے بعد تنقید کا سامنا ہے جس میں انہوں نے مبینہ طور پر جنگ میں مارے جانے والے فوجیوں کے بارے میں ’توہین آمیز‘ تبصرہ کیا تھا۔
امریکہ میں 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ اپنے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔ ان کا اعلان اور اس کے اوقات کا مقصد ووٹرز کو راضی کرنا ہے کہ وہ امریکہ کی لامتناہی جنگوں کو ختم کرنے کے وعدوں پر عمل پیرا ہیں۔
52 سو کے قریب امریکی فوجی عراق میں داعش سے لڑنے کے لیے تعینات تھے۔
ایک امریکی افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر گذشتہ مہینے کہا تھا کہ توقع کی جارہی تھی کہ امریکہ آنے والے مہینوں میں عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کردے گا۔
تقریباً 8600 امریکی فوجی افغانستان میں تعینات ہیں۔
ایکشیوز نام کی نیوز ویب سائٹ پر گذشتہ مہینے شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد کم کر کے چار ہزار تک لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

شیئر: