Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کا عراق سے مزید فوجیں نکالنے کا اعلان

اس وقت داغش سے لڑنے کے لیے تقریباً پانچ ہزار 200 امریکی فوجی عراق میں موجود ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ نے رواں ماہ عراق میں موجود اپنی فوجیوں میں مزید کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بدھ کو امریکی فوج نے باضابطہ اعلان کیا کہ وہ عراق میں موجود اپنے پانچ ہزار 200 اہلکاروں کی تعداد کم کرنے تین ہزار کردے گی۔
اس وقت عراق میں شدت پسند تنظیم داغش سے لڑنے کے لیے تقریباً پانچ ہزار 200 امریکی فوجی موجود ہیں۔
 
عراق میں امریکہ کی سربراہی میں اتحادی افواج کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ اب عراقی افواج داعش کے باقیات سے نمٹنے کے اہل ہے۔
امریکی افواج کے سینٹرل کمانڈ کے جنرل فرینک میکینزی کا کہنا ہے ’ہم اپنے پارٹنز کی استعداد مسلسل بڑھا رہے ہیں جس کی وجہ سے عراقی افواج کی اہلیت بڑھی ہے اور ہم عراق میں اپنی موجودگی کم کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔‘
منگل کو امریکی انتظامہ کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ بدھ کو عراق میں امریکی فوجیوں میں مزید کمی کا اعلان کریں گے۔
رواں سال جون میں امریکہ اور عراق نے آنے والے مہینوں میں عراق میں موجود امریکی افواج کو مزید کم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ اس وقت امریکہ نے کہا تھا کہ عراق میں مستقل قیام یا مستقل فوجی اڈے رکھنے کا کوئی پروگرام نہیں۔
2016 میں صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکہ کی ’نہ ختم ہونے والی‘ جنگوں کو ختم کرنے کا عزم کیا تھا۔

2016 میں صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکہ کی ’نہ ختم ہونے والی‘ جنگوں کو ختم کرنے کا عزم کیا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

تاہم ٹرمپ کے عزم کے باجود عراق، افغانستان اور شام میں امریکی افواج موجود ہیں تاہم ان کی تعداد پہلے سے کم ہے۔
گزشتہ مہینے عراق کے وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ کے دوران صدر ٹرمپ نے عراق میں موجود امریکی افواج کے انخلا کے وعدے کا دوبارہ اعادہ کیا تھا۔

شیئر: