Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی کارکنان کو لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار

ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔ ( فوٹوسبق)
سعودی عرب میں قصیم پولیس نے غیرملکی کارکنان کو لوٹنے اور سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کا روپ دھارنے والے دو سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان بدر السحیبانی نے بتایا کہ سعودی سیکیورٹی فورس کا روپ دھارنے والے عمر کے پانچویں عشرے میں ہیں اور کئی وارداتوں میں ملوث پائے گئے۔ ان کے قبضے سے 30 ہزار ریال برآمد ہوئے ہیں۔  
ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں سعودی شہریوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔- ان پر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کا روپ دھارنے، تارکین وطن کو لوٹنے اور ان سے رقم چھیننے کے الزامات ہیں۔ دونوں کو قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: