Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹروے زیادتی کیس: ’ملزم گرفتار نہیں ہوا‘

’ ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا چلنے والی خبریں غلط اور حقائق کے منافی ہیں۔‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ لاہور سیالکوٹ  موٹروے زیادتی  کیس میں  ابھی کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔
پنجاب پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے مختلف ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا چلنے والی خبریں غلط اور حقائق کے منافی ہیں۔‘
اس کیس کی تفتیش کو خود مانیٹر کر رہا ہوں اور کسی کامیابی پر میڈیا کو خود آگاہ کریں گے۔‘
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ایسی غیر تصدیق شدہ خبریں نہ صرف کیس پر اثر انداز ہوتی ہیں بلکہ عوام کے لیے بھی گمراہ کن ہیں۔
ان کے مطابق سوشل میڈیا پر ملزمان اور خاتون کی جو تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں وہ بھی غلط اور جعلی ہیں۔

شیئر: