Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حزب اللہ کے آئرلینڈ کے نیو آئی آر اے کے ساتھ تعلقات بے نقاب

حزب اللہ اور نیو آئی آر اے کے درمیان رابطوں کا کا آغاز 2017 کے قریب ہوا۔ فائل فوٹو: شٹرسٹاک
ایک خفیہ ایجنٹ جنہوں نے آئرلینڈ کے دہشت گرد گروہ کی جاسوسی کی تھی کا کہنا ہے کہ لبنان کی شدت پسند جماعت حزب اللہ نے نیو آئرش ریپبلک آرمی (آئی آر اے) کو فنڈز اور اسلحہ فراہم کیا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق سابق برطانوی خفیہ ایجنٹ ڈینس مک فیڈن نے نیو آئی آر اے کی 20 سال سے زیادہ کے عرصے تک جاسوسی کر کے  یہ اندازہ لگایا۔
آئرلینڈ اور برطانیہ کی سیکورٹی سروسز کو شک ہے کہ نیو آئی آر اے کے ایران کی حمایتی جماعت حزب اللہ کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے اسلحہ کی درآمد ہوئی۔
ڈینس مک فیڈن اب حفاطت میں ہیں، کیونکہ ان کے کام کے نتیجے میں شمالی آئرلینڈ میں دہشتگردی کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
انہوں نے پتا لگایا تھا کہ حزب اللہ اور نیو آئی آر اے کے درمیان رابطوں کا آغاز 2017 کے قریب ہوا۔
عرب نیوز کے مطابق بعد ازاں  نیو آئی آر اے کے ارکان 2018 میں لبنان گئے جہاں انہوں نے حزب اللہ کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
برطانیہ کی سکیورٹی  سروسز کے مطابق اس وقت حزب اللہ نے نیو آئی آر اے کو اسلح دیا ہوگا۔  
ساؤرادھ نامی نیو آئی آر اے کا سیاسی ونگ ایک طویل عرصے سے ایران کا حامی ہے۔ اور ایران حزب اللہ کا اہم سپورٹر ملک ہے۔
رواں سال جنوری میں امریکی کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ساؤرادھ کے نمائندوں نے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن مین ایرانی سفارتخانے میں تعزیت کی۔
حزب اللہ کے بارے میں مشہور ہے کہ اس کے مشرق وسطیٰ میں دہشتگردوں  اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث گروہوں کے ساتھ تعلقات ہیں۔

شیئر: