Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی جاپان کے نومنتخب وزیراعظم کو مبارکباد

نئے وزیراعظم کے لیے کامیابیوں اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد ونائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے یوشیہدے سوگا کو جاپان کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مبارکباد کے پیغامات میں سعودی قیادت نے نئے جاپانی وزیراعظم کے لیے مستقبل میں  کامیابیوں اور جاپان کے عوام کو مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔

نئے منتخب ہونے والے وزیراعظم نے کابینہ تشکیل دے دی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

قبل ازیں سعودی گزٹ کے مطابق جاپان کی پارلیمنٹ نے سابق وزیراعظم  شنزو آبے کی جگہ یوشیہدے سوگا کو  وزیراعظم کے طور پر منتخب کیا تھا۔
نومنتخب وزیراعظم کو اس سے پہلے جاپان کی حکمراں جماعت کا رہنما منتخب کیا گیا تھا۔

یوشیہدا سوگا کو سابق وزیراعظم شنزو آبے کی جگہ منتخب کیا گیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

یوشیہدے سوگا سابق حکمران شنزو آبے کی حکومت میں کابینہ کے چیف سیکریٹری کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
نئے منتخب ہونے والے وزیراعظم نے اپنی کابینہ تشکیل دے دی ہے۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: