Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے متاثرہ عمرہ کمپنیوں کے لیے فارمولہ

وزارت نے فارمولے میں چھ شرائط مقرر کی ہیں۔ فوٹو عکاظ
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ عمرہ کمپنیوں کے مالی مسائل کے حل کا فارمولہ جاری کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت نے عمرہ کمپنیوں میں سرمایہ کاری اور متعدد کمپنیوں کو ایک کمپنی میں ضم ہونے کا مشورہ دیا ہےاور اس کے لیے چھ شرائط مقرر کی ہیں۔ 
ایک دوسرے میں ضم  ہونے کا ارادہ کرنے والی کمپنیوں کے لیے ضروری ہے کہ ان کے پاس موثر لائسنس ہو۔  
ان کے خلاف سپیشل سینٹر میں شکایات ریکارڈ پر نہ ہوں۔ 
امیدوار کمپنیوں کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہ ہوئی ہو۔ مثلا عارضی مدت کے لیے لائسنس کی معطلی یا منسوخی وغیرہ اوربینک گارنٹی مکمل ہو۔ 
معتمرین کی خدمات کےنظام میں تمام شرائط پر پورا اتر رہی ہوں- 
یاد رہے کہ 700 عمرہ کمپنیوں کے مالکان نے وزارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقررہ وقت پر سفر نہ کرنے کی صورت میں فی معتمر 25 ہزار ریال جرمانے کا ان سے مطالبہ معطل کیا جائے۔ عمرہ کمپنیوں کے مالکان نے اس مطالبے کی وجہ یہ بتائی کہ جو عمرہ زائر مملکت سے بروقت سفر نہیں کر سکے تھے اس کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ کورونا وبا اور پروازوں پر پابندی تھی۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: