Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں یوم الوطنی کی تیاریاں عروج پر

قومی خوشی میں شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے جذبات بھی قابل قدر ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے ہر شہر اور قریہ میں 90 ویں یوم الوطنی کی تیاریاں زور و شور سے کی جا رہی ہیں۔ اس میں وطن سے محبت اور وفاداری کا  اظہار شامل ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ  کی شاہراہوں پر بھی قومی پرچموں کی بہار ہے۔گورنر ہاوس اور  شہر بھر کی دیگر اہم عمارتوں کو سبز رنگ کی لائٹوں اور جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔

بلدیہ کی جانب سے  90 ویں یوم الوطنی کی مناسبت سے کی گئی خصوصی تیاریوں کے ساتھ مقدس شہر میں موجود باغوں، سڑکوں اور چوراہوں  کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

اس قومی خوشی میں حصہ لینے کے لیے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے جذبات بھی قابل قدر ہیں اور ان کے لیے مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ  بلدیہ کی عمارتوں اور دیگر محکموں کی عمارتوں کو بھی قومی جھنڈوں اور سبز روشنیوں اور منفرد انداز سے سجایا گیا ہے۔

مختلف چوراہوں پر قومی دن کے  حوالے سے ڈیزائن کئے گئے بل بورڈز اور الیکٹرانک اسکرینز کے ساتھ مختلف سائز کے جدید پینلز بھی لگائے گئے ہیں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ ان تیاریوں میں معاشرتی ، صحت ، خدمات ، تعلیم ، معاشی اور سلامتی کے تمام شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔ قومی دن کی رنگا رنگ تقریبات کی تیاریوں سے مملکت کی ترقی اور خوشحالی کی عکاسی ہوتی ہے۔
 
فوٹوز : بشکریہ سبق
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: