Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ: عمرہ زائرین کے لیے تیاریاں

مسجد الحرام میں ایڈوانسڈ تھرمل کیمرے نصب کرائے گئے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں مسجد الحرام انتظامیہ عمرہ زائرین اور نماز کے لیے مسجد الحرام آنے والوں کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام میں ایڈوانسڈ تھرمل کیمرے نصب کرائے ہیں۔ یہ کام حرم مکی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے عارضی  بندش کے بعد چار اکتوبر سے مرحلہ وار عمرے کو بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

اوزون ٹیکنالوجی کی مدد سے خانہ کعبہ کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

انتظامیہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو نئے کورونا وائرس سے محفوظ کرنے کے لیے متعدد انتظامات کیے ہیں۔ 
تھرمل کیمرے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں۔ ان کی خصوصیت یہ ہے کہ کوئی ایسا زائر اس کے سامنے سے گزرے گا جس کا درجہ حرارت حد سے زیادہ ہوگا تو یہ فورا ہی الارم سے مطلع کر دے گا۔
موقع پر موجود انتظامیہ کے اہلکار متاثرہ شخص کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اختیار کریں گے تاکہ کسی بھی زائر کو وائرس نہ لگے۔ 

زائرین کی صحت و سلامتی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ماسک پروگرام بھی متعارف کرایا ہے۔ اس کی بھی پابندی زائرین سے کرائی جائے گی۔ 
السدیس نے کہا کہ یہ اقدامات کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور زائرین کی صحت و سلامتی کی خاطر کیے جا رہے ہیں۔ 
علاوہ ازیں ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے خانہ کعبہ کو سینیٹائز کرنے کے کام میں بھی حصہ لیا۔ اوزون ٹیکنالوجی کی مدد سے خانہ کعبہ کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: