Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا انڈین ہم منصب سے رابطہ

دو طرفہ تعاون سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔(فوٹو عاجل)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو انڈین ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ  نےانڈین ہم منصب ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر سمیت متعدد ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اورعاجل ویب سائٹ کے مطابق  فیصل بن فرحان نے سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان دو طرفہ تعاون، انہیں فروغ دینے کے طریقوں اور مشترکہ مفادات میں معاون متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
سعودی اور انڈین وزرائے خارجہ نے مملکت کی قیادت میں جی 20 کی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔ جی 20 کے اجلاس میں مختلف مسائل کے حل کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ بھی زیر بحث آئے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے ناروے کے اپنے ہم منصب گینی ایروکسن سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات، انہیں فروغ دینے کے طریقوں اور مختلف شعبوں میں انہیں عروج کی نئی منزلوں تک لے جانے کے امور کا جائزہ لیا۔ دونوں وزرا نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا- 
سعودی وزیر خارجہ نے قبرص کے ہم منصب نکوس کرسٹوفولیدس سے بھی فون پر رابطہ قائم کیا۔ باہمی دلچسپی کےعلاقائی اور بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا جبکہ دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات، مشترکہ تعاون اور مختلف شعبوں میں یکجہتی پیدا کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: