Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لمبے اور چوکور ناخنوں کا ٹرینڈ پھر سے واپس

تیکھے اور کوفن شیپڈ ناخنوں کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔ فوٹو: عرب نیوز
فیشن آتا ہے چلا جاتا ہے اور کبھی کبھی تو تاریخ کی طرح خود کو دوہرا بھی لیتا ہے۔ دبئی میں واقع ایک سیلون کی شریک بانی نیول جارج نے عرب نیوز کو آجکل چلنے والے فیشن ٹرینڈز کے بارے میں بتایا۔ 

ناخنوں کا رنگ

جارجز کہتی ہیں کہ ان دنوں ناخنوں کے رنگ کے لیے زیادہ تر گہرے سرخ، ارغوانی، زیتونی سبز، شوخ اور گہرے رنگوں کو پسند کیا جا رہا ہے۔

 ناخنوں کی شکل

لمبے اور چوکور ناخنوں کا سٹائل پھر سے واپس آ رہا ہے، تیکھے اور کوفن شیپڈ ناخنوں کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔

بھنوئیں

چکمدار اور سیدھی بھنوئیں پہلے بھی پسند کی جاتی رہی ہیں اور آگے بھی چلیں گی کیونکہ ان کو سب سے زیادہ دلکش سمجھا جاتا ہے۔ آئی برو لیمینیشن تکنیک کی بدولت بھنووں کی کوئی بھی شیپ حاصل کرنے میں آسانی ہوگئی ہے۔

آئی برو لیمینیشن کے ذریعے بھنوئیں بنانے میں آسانی ہو گئی ہے۔ فوٹو فری پک

 پلکیں

جارجز کا خیال ہے کہ لمبی، گھنی اور پنکھ نما پلکیں 2020 کی طرح 2021 میں بھی مقبول رہیں گی جو قطعی بناوٹی نہیں لگتیں۔

ٹین لائنز

کسٹمرز موسم گرما میں ٹین لائنز کے لیے ضرور سپرے کا انتخاب کرتے ہیں اور ایسے سوئمنگ سوٹس پسند کرتے ہیں کہ جن سے وہ قدرتی ٹین لائنز حاصل کر سکیں۔

کورونا کے بعد ہائیڈرا فیشیل سب سے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ فوٹو فری پک

ہائیڈرا فیشیل

کورونا کے بعد سے ہائیڈرا فیشیل سب سے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ کورونا کی وبا کے دنوں میں اپنی جلد کو محفوظ رکھنا ہی خوبصورتی برقرار رکھنے کے بنیادی ٹوٹکوں میں سے ایک بن چکا ہے کیونکہ کچھ لوگ ماسک کی وجہ سے جلد کے معاملے میں مزید حساس اور فکرمند ہو گئے ہیں۔

شیئر: