Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ہوٹلوں پر نئی پابندیاں کیا؟

 ہوٹلوں کو صبح تین بجے تک بند کرنے کو کہا گیا ہے۔(فوٹو العربیہ)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے نئی پابندیوں کے تحت دبئی میں ہوٹلوں کو صبح تین بجے تک بند کرنے کو کہا گیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ ٹورازم اینڈ کامرس مارکیٹنگ نے اماراتی حکام کے حوالے سے بتایا کہ’ دبئی میں رات ایک بجے کے بعد ہوٹلوں میں تقریبات اور کانفرنسز پر پابندی ہوگی‘۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل منتظمین کو یہ بھی کہا گیا کہ’ صبح تین بجے کے بعد فوڈ اینڈ بیوریج سروسز لازما روک د ی جا ئیں تاہم ڈیلیوری اور ہاوس سروسز اس سے مستثنی ہوں گی‘۔

امارات میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد دوبارہ بڑھ رہی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

علاوہ ازیں دبئی میونسپلٹی نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے نافذ ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے ریستورانوں میں ایک ٹیبل پر آٹھ افراد کی اجازت دی ہے۔
اس سے قبل ریستورانوں میں ایک ٹیبل پر پانچ افراد کی پابندی کرائی جا رہی تھی۔ یہ پابندی شیشہ کیفے میں آنے والوں پر اب بھی برقرار ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد دوبارہ بڑھ رہی ہے۔
پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 78 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر90 ہزار618 ہوگئی۔

شیئر: