Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کورنیش پر تجریدی آرٹ کے منفرد شاہکار

جدہ میونسپلٹی نے 26 جمالیاتی مجسمے نصب کرائے ہیں۔(اخبار 24)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے کورنیش فرنٹ کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے 26 جمالیاتی مجسمے نصب کرائے ہیں۔
 بین الاقوامی آرٹ کے ہم پلہ یہ جمالیاتی مجسمے مختلف مقامات پر نصب کیے گئے ہیں۔  یہ تمام  تجریدی آرٹ کےمعروف فنکاروں کے شاہکار ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے بتایا کہ میونسپلٹی نے جمالیاتی مجسموں کی اصلاح و مرمت کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کیں۔ گزشتہ دنوں یہ مجسمے موسمی حالات سے متاثر ہوگئے تھے۔ اصلاح و مرمت کے بعد انہیں ان کی اصل جگہ بحال کردیا گیا۔ یہ جمالیاتی مجسمے جدہ کی تمدنی تاریخ کے روشن نمونے ہیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ میونسپلٹی نے جمالیاتی مجسموں اور تعارفی کتبوں کے لیے نئے سٹینڈ تیار کرائے ہیں۔یہ پروجیکٹ 7 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں نافذ کیا گیا ہے۔
البقمی نے بتایاکہ ہر جمالیاتی مجسمے اور اس کے تخلیق کار کا تعارف دیا گیا ہے۔ جمالیاتی مجسموں کومنور کرنے کے لیے روشنی کا منفرد نظام اپنایا گیا ہے۔ انہیں دیکھنے والے متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکتے۔

شیئر: