Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہارمونز میں عدم توازن اور سونم کپور کی’غذا‘

سونم کپور نے بتایا تھا کہ وہ کچھ عرصے سے پی سی او ایس کا شکار ہیں (فوٹو: انسٹاگرام)
بالی وڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ اور انڈسٹری میں سٹائل آئیکون سمجھی جانے والی سونم کپور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں اکثر ٹرول بھی کیا جاتا ہے مگر اپنے ناقدین کو لاجواب کرنا انہیں خوب آتا ہے اسی لیے وہ بے دھڑک سیاسی و سماجی معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں۔
گذشتہ دنوں سونم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ پولی سسٹک اووری سینڈروم میں مبتلا ہیں اور اب وہ نئی ویڈیو میں اپنی غذا کے بارے میں بتا رہی ہیں جو وہ اس دوران استعمال کرتی ہیں۔
انہوں نے ویڈیو میں کہا تھا کہ وہ گذشتہ کئی برسوں سے اس عارضے کا شکار ہیں اور کئی ڈاکٹروں سے رجوع کرنے کے بعد وہ اب ’درست جگہ‘ پر ہیں۔
سونم کپور نے پیر کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی نئی ویڈیو میں کہا کہ ’پہلے تو میں آپ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ نے میری پی سی او ایس ویڈیو کو بہت پسند کیا اور مجھے بہت اچھا رسپانس ملا۔ آپ کے حوصلہ افزا الفاظ کی وجہ سے میں اس سیریز کا چیپٹر 2 شیئر کر رہی ہوں: میری پی سی او ایس ڈائیٹ۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Firstly, thank you guys for such an overwhelming response to my PCOS video. Your words of encouragement has made me share Chapter 2 of this series: My PCOS Diet. Usually my food intake consists of everything natural, fresh and local. Wherever I am, I make sure I indulge in the produce that is locally and freshly available. A handful of berries with coconut yogurt is my go-to option for breakfast. This coupled with a cup of either spearmint or green tea and a bowl of greens keeps me energised on long days! Like I mentioned, your PCOS diet needs to be crafted by a professional dietician who knows about your struggles and pains. What’s on your plate, these days? Tell me if you’re struggling with PCOS, what do you indulge in? #PCOS#StorytimeWithSonam#PCOSDiet#HealthFirst

A post shared by Sonam K Ahuja (@sonamkapoor) on

انہوں نے بتایا کہ ’میں ناشتے میں ناریل کا دہی، بیری اور پیلیو گرانولا کا استعمال بہت زیادہ کر رہی ہوں، عام طور پر میں خالص اور تازہ غذا کا ہی استعمال کرتی ہوں جیسا کہ میں نے واضح کیا ہے کہ آپ کی پی سی او ایس ڈائیٹ کسی پروفیشنل ماہر غذا کی طرف سے تجویز کردہ ہونی چاہیے جسے آپ کی تکلیف کا اندازہ ہو۔‘
اپنی اس ویڈیو میں سونم نے اس مسئلے سے دوچار خواتین سے بھی سوال کیا کہ وہ آج کل کیا خوراک لے رہی ہیں؟ ’اگر آپ پولی سسٹک اووری سینڈروم کا شکار ہیں تو مجھے بتائیے کہ آپ اس کے لیے کیا کر رہی ہیں؟‘

پی سی او ایس کیا ہے؟

پولی سسٹک اووری سینڈروم ایک ایسی بیماری ہے جو ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے خواتین  کو لاحق ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق پی سی او ایس خواتین کی ماہواری میں بےقاعدگی کا سبب بنتا ہے جو بعد میں ان کے حاملہ ہونے میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوتا ہے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: