Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپوزیشن کا پہلا جلسہ گوجرانوالہ میں

پی ڈی ایم کا 18 اکتوبر کو کراچی جبکہ 22 نومبر کو پشاور میں جلسہ ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے نئے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف اپنے لائحہ عمل کے تحت جلسوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
پیر کو اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے بتایا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں منعقد کیا جائے گا۔

 

’پی ڈی ایم دوسرا جلسہ 18 اکتوبر کے کراچی میں کرے گا جبکہ تیسرا جلسہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہوگا۔'
انہوں نے بتایا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا 22 نومبر کو خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جلسہ ہوگا۔ ان جلسوں سے پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں سب سے بڑا جلسہ لاہور میں کریں گی۔
احسن اقبال نے بتایا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پی ڈی ایم کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سینیئر نائب صدر ہوں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار حسین کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پی ڈی ایم نے پہلا جلسہ 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں کرنے کا اعلان کیا تھا اور پھر اس جلسے کے لیے 18 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی، تاہم اب پہلا جلسہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہوگا۔
اپوزیشن جماعتوں نے اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اتفاق رائے سے پی ڈی ایم کا صدر نامزد کیا تھا۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں