Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلے تعلیمی سمسٹر کا باقی ماندہ حصہ بھی آن لائن

آن لائن تعلیم سے طلبہ کی کارکردگی بہتر بنانے کی سکیم بنائی گئی ہے- فوٹو الشرق الاوسط
وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے جمعرات کو کہا ہے کہ پہلا تعلیمی سمسٹر آخر تک آن لائن ہوگا- شاہی فرمان جاری ہوگیا-

نئے تعلیمی سال کی شروعات آن لائن کی گئی تھی- فوٹو سبق

عاجل ویب سائٹ کے  مطابق سعودی عرب میں نئے تعلیمی سال کی شروعات آن لائن کی گئی تھی- پرائمری، مڈل و ثانوی سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم آن لائن ہورہی ہے- ٹیکنالوجی ٹریننگ کے انسٹی ٹیوٹ  اور سینٹرز میں بھی یہی سلسلہ چل رہا ہے البتہ پریکٹیکل کے لیے طلبہ و طالبات کو کالجوں، انسٹی ٹیوٹ اور سینٹرز میں حاضری دینا پڑتی ہے-
ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے بتایا کہ سعودی قیادت طلبہ و طالبات کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے پرعزم ہے اسی لیے ہر مرحلے کی تعلیم آن لائن کی جارہی ہے-
وزیر تعلیم نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مملکت بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے کر ایوان شاہی نے حکم دیا ہے کہ پہلے تعلیمی سمسٹر کا باقی ماندہ حصہ بھی آن لائن رکھا جائے-
الشرق الاوسط کے مطابق وزیر تعلیم نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ آن لائن تعلیم کے دوران طلبہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے والی سکیمیں تیار کی گئی ہیں- آن لائن تعلیم کے نتائج جاننے کے لیے بعض مضامین میں طلبہ کا امتحان لیا جائے گا-
وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ تمام سماجی ادارے آن لائن تعلیم کے  سلسلے میں وزارت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں- اس حقیقت کو مدنظر رکھیں کہ مستقبل کا سٹراٹیجک راستہ آن لائن تعلیم ہی کا ہے- ضروری ہوگیا ہے کہ آن لائن تعلیم کے نظام کو جدید تر بنایا جائے اور واقعات و بحرانوں سے بالا ہوکر آن لائن تعلیم کا کلچر رائج کیا جائے- موجودہ مرحلہ تبدیلی کا زریں موقع ہے- ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا ہے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: