Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی اساتذہ کو آن لائن کلاسز لینے کی اجازت

تعلیمی اداروں کے سربراہ اساتذہ کی کارکردگی کی نگرانی کریں(فوٹو سبق)
سعودی وزارت تعلیم نے سفری پابندیوں کے باعث چھٹیوں کے بعد مملکت واپس نہ آنے  والے غیرملکی اساتذہ کو آن لائن کلاسز لینے کی اجازت دی ہے۔
غیرملکی استانیاں اور اساتذہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اپنے ملکوں سے ہی آن لائن کلاسز لے سکیں گے اور سکول کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔  
المدینہ آن لائن کے مطابق نائب وزیر تعلیم عبدالرحمن العاصمی نے نجی، انٹرنیشنل اور غیرملکی سکولوں سے کہا ہے کہ وہ بیرون مملکت موجود اپنے اساتذہ اور استانیوں کو آن لائن کلاسز اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیے الیکٹرانک پلیٹ فارم  استعمال کرنے کے مواقع مہیا کریں۔ 
نائب وزیر تعلیم نے اپنی ہدایات میں یہ بھی کہا ہے کہ سعودی عرب کے تمام صوبوں اور کمشنریوں میں تعلیمی اداروں کے سربراہ اساتذہ کی کارکردگی کی نگرانی کریں اور نجی تعلیم کے ادارے اساتذہ کی کارکردگی سے متعلق تجزیاتی رپورٹ پیش کریں۔
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے بھی اپنے نئے بیان میں یہی کہا ہے کہ بیرون ملک پروازیں تاہدایت ثانی بند رہیں گی۔

شیئر: