Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر اور ہائپر مارکیٹس میں سعودائزیشن

17 ہزار سعودیوں کے لیے روزگار پروگرام شروع کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے سپر اور ہائپر مارکیٹ میں 17 ہزار سعودی شہریوں کے لیے روزگار پروگرام شروع کیا ہے۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ خوراک مراِکز کی سعودائزیشن کا منصوبہ نافذ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے سعودیوں کو تربیتی پروگرام کرائے جائیں گے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے سپر اور ہائپر مارکیٹس میں 17 ہزار سعودی نوجوانوں جن میں خواتین شامل بھی ہیں کے لیے روزگار پروگرام پر عمل درآمد شروع کردیا۔ رواں سال کے آخر تک اسے مکمل کرلیا جائے گا۔ 
وزارت افرادی قوت کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سپر مارکیٹس میں کارکنوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان میں سے 37 ہزار سعودی ہیں۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ سپر مارکیٹس میں سعودائزیشن کی شرح 35 فیصد ہے جبکہ ہائپر مارکیٹس میں بھی ان کی شرح 35 فیصد ہی ہے۔ ہائپرمارکیٹ کے کل کارکنوں کی تعداد 48 ہزار ریکارڈ پرآئی ہے جن میں 16 ہزار سعودی ہیں۔ 

شیئر: