Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے ایک لاکھ 36 ہزار ٹیسٹ

 ایک ہزار 129 نئے کیسز سامنے آنے ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ ایک لاکھ 36 ہزار430 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک ہزار 129 نئے کیسز سامنے آنے ہیں۔
اس طرح ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 5 ہزار 133 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے سنیچر کو وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 70 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفا یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 95 ہزار 973 ہوگئی۔

امارات میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 133 ہوگئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

گذشتہ روز وبا سے ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے ۔ کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 443 ہوگئی ہے۔
وزارت نے بیان میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ صحت حکام سے تعاون کریں، سماجی فاصلے کی پابندی کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہیں۔
کویت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 492 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 568 ہوگئی۔
گذشتہ روز 698 مریض صحت یاب ہوئے۔ شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 722 ہوگئی۔

کویت میں 24 گھنٹوں کے دوران 492 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)

کویتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 6 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح ملک میں مرنے والوں کی تعداد 655 ہوگئی ہے۔
کویت میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 7 ہزار 191 ہے جن میں 139 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو ہزار 805 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

شیئر: