Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا سے متاثر ملازم کی اطلاع نہ دینے پر جرمانہ ہوگا‘  

رپورٹ نہ کرنے پر فی ملازم دس ہزار درہم جرمانہ ادارے پر ہوگا- فوٹو گلف نیوز
اماراتی وزارت افرادی قوت نے نجی اداروں کو اپنے یہاں ریکارڈ پر آنے والے کورونا کے مریض کی رپورٹ 24 گھنٹے کے اندر کرنے کا پابند بنایا ہے۔
متاثرہ ملازم تین دن یا اس سے زیادہ ڈیوٹی سے معطل رہے گا۔ 24 گھنٹے کے اندر اطلاع نہ دینے پر فی ملازم دس ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔ ادارہ سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق وزارت افرادی قوت نے نجی اداروں اور کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیوٹی کی وجہ سے کسی ملازم کو پیشہ ورانہ مرض میں مبتلا ہونے یا زخمی ہونے یا مرنے کی رپورٹ کے سلسلے میں لاپروائی کا مظاہرہ نہ کریں۔ رپورٹ قانونا ضروری ہے- رپورٹ نہ کرنے پر فی کارکن دس ہزار درہم تک کا جرمانہ ہوگا- انتہائی لاپروائی برتنے پر ادارہ سیل کیا جاسکتا ہے۔ 
وزارت افرادی قوت نے سوشل میڈیا کے اپنے پیجز پر اس حوالے سے آگہی مہم شروع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تین قسم کے پیشہ ورانہ واقعات رونما ہونے پر چوبیس گھنٹے کے اندر وزارت کو رپورٹ لازمی ہے۔ اس سے زیادہ تاخیر پر گرفت ہوگی۔ رپورٹ میں تفصیلات بھی دینا ہوں گی۔  
پہلی صورت یہ ہے کہ ڈیوٹی کے باعث ہونے والے حادثے پر کسی ملازم کی موت واقع ہو جائے۔ 
 دفاتر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آ جائے۔ 
 ادارے میں کوئی دھماکہ وغیرہ ہو جائے۔
وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ اگر کسی کارکن کی موت ڈیوٹی کی وجہ سے ہوئی ہو تو ایسی صورت میں اس کے اہل خانہ مثلا بیوہ اور اولاد کو 24 مہینے کی بنیادی تنخواہ معاوضے کے طور پر پیش کی جائے گی۔ یہ معاوضہ کم از کم 18 اور زیادہ سے زیادہ  35 ہزار درہم ہوگا۔ معاوضہ وفات پانے والے ملازم کی آخری تنخواہ سے جوڑا جائے۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: