Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں پھر لاک ڈاؤن، نائٹ کلب بند

لاک ڈاؤن پیر کی صبح شروع ہوگا اور 19 اکتوبر تک جاری رہے گا (فوٹو: اے ایف پی)
لبنان میں وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد 169 دیہات اور ٹاؤنز میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر میں تمام نائٹ کلبز اور پب بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ لاک ڈاؤن پیر کی صبح شروع ہو گا اور 19 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ آئندہ نوٹس تک نائٹ کلب اور پب بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے پھچلے ہفتے 111 دیہات میں لاک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔ اس کی مدت ختم ہونے کے بعد نیا حکم نامہ سامنے آیا ہے۔ اس میں نئے علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

لبنان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے (فوٹو: روئٹرز)

لبنان میں گذشتہ روز ایک ہزار 388 نئے افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 52 ہزار558 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا  ہے کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طر ملک میں ہلاک شدگان کی کل تعداد 455 ہوگئی ہے‘۔
لبنان میں جولائی میں لاک ڈاؤن نرم ہونے کے بعد سے صرف بیروت کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کھولا گیا ہے۔ اگست میں غیر معمولی طور پر کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

شیئر: